21 ستمبر 2019 - 13:33
پاکستانی وزیر اعظم امریکہ کے 7 روزہ دورے پر روانہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آج صبح امریکہ کے 7 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آج صبح امریکہ کے 7 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم 7روزہ دورے میں 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم 7روزہ دورے میں 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری صورتحال کے بارے میں بھی دنیا کو آگاہ کریں گے ۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان اس سفر میں امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے اوراس ملاقات میں وہ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کریں گے۔

.......

/169